ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عوامی نمائندے سرکاری اسکیموں کو مستحقین تک پہنچائیں: چکبالاپور ضلع پنچایت کے سکریٹری سدارمیا کا خطاب

عوامی نمائندے سرکاری اسکیموں کو مستحقین تک پہنچائیں: چکبالاپور ضلع پنچایت کے سکریٹری سدارمیا کا خطاب

Fri, 07 Apr 2017 15:12:54    S.O. News Service

چنتامنی:7 /اپریل(محمد اسلم/ایس او نیوز)مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی جانب سے کئی اسکیموں کو شروع کرتے ہوئے غریبوں کی مدد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ان تمام اسکیموں کو جان کر اُسے عوام تک پہنچانا عوامی نمائندوں کا فرض ہے ان خیالات کااظہار چکبالاپور ضلع پنچایت کے سکریٹری سدارمیا نے کیا ۔ وہ آج شہر کے سندریاگرامین اور ٹاون ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کے جانب سے گار منٹس مراکز کے دفتر کا افتتاح کرنے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو بڑی پریشانی یہ ہوتی ہے کہ کس طرح سے ضرورت مند وں کو تلاش کیاجائے اور غریبوں تک ان اسکیموں کو پہنچایا جائے غریبوں کی یہ پریشانی ہوتی ہے کہ جب انہیں ان اسکیموں کے بارے میں پتہ چلتا ہے تو طرح طرح کے دستاویزات کے بارے میں پوچھے جانے پر دستاویزات پیش کرانے کی مشکل سے بیزار ہوکر خاموش ہوجاتے ہیں ایسی حالت میں عوامی نمائندے اگر ان کی مدد کرتے ہوئے اکاؤنٹ کھلوائیں اور انہیں حکومت سے دی جانے والی امداد فراہم کرائیں تو حکومت کو بھی نشاندہی کرنے میں آسانی ہوجائیگی۔

سدارمیا نے وہاں موجود خواتین اور لڑکیوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ آج کے دور میں لڑکیاں تعلیم کے میدان کے علاوہ ہر میدان میں آگے آنا چاہئے ورنہ آئندہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گاانہوں نے کہا کہ خواتین تعلیمی خدمات انجام دینے کے ساتھ ساتھ جملہ شعبہ حیات میں مردوں کے شانہ بشانہ ہی نہیں بلکہ مردوں سے بھی دو قدم آگے ہیں انہوں نے کہا کہ کسی بھی مرد کے کامیابی کے پیچھے کسی نہ کسی خاتون کا ہی ہاتھ ہوتا ہے ان تمام گرانقدر خدمات کے باوجود آج بھی خواتین مظلوم ہی ہے۔

سندریاگرامین اور ٹاون ڈیولپمنٹ سمستے کی صدر ڈاکٹر وجیا میڈم نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کی تعلیم پر گذشتہ ادوار میں پابندی عائد تھی لیکن بابا صاحب امبیڈکر کی کوششوں کی بدولت لڑکیوں اور خواتین کو تعلیم دینے کا آغاز ہوا۔ ڈاکٹر وجیا میڈم نے خواتین کو آواز دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم حاصل کررہی 18سال سے کم عمر کی لڑکیوں کو شادی بیاہ کرنے سے گریز کریں کیونکہ 18سال سے کم عمر میں لڑکی کی شادی کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے اور یہ جرم بھی ہے اکثر دیکھا گیا ہیکہ لڑکی ایس ایس ایل سی کی تعلیم ختم کرتے ہی والدین اس کی شادی کا انتظام کرتے ہیں والدین ہر گیز ایسا نہ کرےاس موقع پر ڈی سی سی بینک ڈائرکٹر وینکٹ رونپا رام سوامی گرامین بینک منیجر چندرہ شکھرا پرکاش لکشمی سمیت کئی احباب شریک رہے ۔
 


Share: